مزید تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ پر تشریف لائیں۔
www.sourcecode.com.pk
ٹیچرز ٹریننگ
نصاب میں ٹیچر کا کردار
ٹیچرکلاس کے بچوں کی نشوونما میں ایک بے حد اہم کرداررکھتا ہے۔ اُسے یہ کردار بچوں کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اوران میں تحریک پیدا کرنے کی مخلص کوشش کے ذریعے اداکرنا ہے تاکہ طلبہ ایک ذمہ دار انسان اور شہری بننے کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
ٹیچرز ٹریننگ
نصاب میں ٹیچر کا کردار
کردار سازی کے ٹیچر خود کو دوسرے عام ٹیچرز کی طرح نہ سمجھیں۔ وہ بچوں کے دوست اور ان کے لیے قابل تقلید نمونے یعنی رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ بچوں کے کردار اور شخصیت کی افزائش کی جائے۔ یہ مقصد راست بازی کی طرف رہنمائی کی کوشش کر کے اور مثبت تقویت کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اس نصاب کی اصل روح آپ تک پہنچانے کے لیے ذمہ داری نبھا سکیں۔ICE پبلشرز تعلیمی اداروں کے لیے ٹیچرٹریننگز مہیا کر رہا ہے۔ ٹیچرز ٹریننگ میں سٹاف کی اہلیت اور قابلیت .کو اس طرح بڑھانا مقصودہے کہ وہ طلبہ کو موثر طریقے سے اخلاقی تعلیم دینے کی ذمہ داری نبھا سکیں.
ٹیچر کی سوچ کے معیار کو بڑھا نا اور اُسے ایک رول ماڈل بناناپہلا درجہ ہے۔ دوسرا درجہ ا س غیر روایتی کورس کے لیے مناسب حد تک تمام عملے میں صحیح ذہنیت پیدا کرنا اُن سکولوں کی بنیادی ذمہ داری ہے جو بچوں کی کردار سازی کا ذمہ اٹھاتے ہیں۔
سورس کوڈ ٹریننگ ایک پیشہ ور تربیتی ادارہ ہے جو پبلشرزکے ساتھ مل کر اس کام کو تکمیل تک پہنچائے گا۔
ایک دہائی سے بھی زیادہ تربیتی تجربے کا حامل اور پیشہ ور کاؤنسلنگ کے ساتھ ساتھ ہمارا ادارہ مندرجہ ذیل موضو عات کے تحت اساتذہ کوتربیت فراہم کرتا ہے:
- بچہ کی دماغی نشوونما کی سائنس
- اکیسویں صدی میں رہنمائی کے اصول / مینٹورشپ
- کیمیائی انجینرنگ کا درجہ ایک ( بچہ کی فزیالو جی، اُس کے قواعد اور سائنسی طریقہ کار)
- اکیسویں صدی میں بچہ کی نفسیات کے کچھ پہلو
- فن تدریس اور مثبت تقویت کے طریقے
- ایموشنل intelligence
- multiple intelligence ا ور اس کے نتائج
- ہم احساسی بطور ایک آلہ کار
- سائیکو ڈرامہ
- اثر پیدا کرنے کے موثر زونز
- درجہ ۲کے پروگرام سے بہترین نتائج کا حصول
- توجہ کے حصول کے لیے ھدفی تربیت
- موثر نصاب
- تسویہ کا توازن
- جینڈر مینجمنٹ
- ذہنی دباؤ کی مینجمنٹ
- عمر کے لحاظ سے درجہ بندی اور اس کے فوائد
- ٹیچر کا اصل مددگار
- غیر روایتی طریقے
- عالمی کیس اسٹڈیز اور ان کے استعمالات
ICE پبلشرز ’’سورس کوڈ ٹریننگ‘‘کے تعاون سے کردار سازی کے نصاب کے لیے سکولوں کی مانگ کے مطابق ٹیچرز ٹریننگ کورسز فراہم کر رہا ہے۔یہ ٹریننگ کورسز فیکلٹی میں مطلوبہ قابلیت پیدا کرنے اور نتائج کے حصول کے مقصد کے لیے دئیے جائیں گے۔
ٹیچرز ٹریننگ مارچ ۲۰۱۸ سےICE پبلشرز کے ذریعے یا براہ راست’’سورس کوڈ ز‘‘ کی ویب سا ئٹ سے بُک کی جا سکتی ہے۔