تدریسی طریقہ کار
کردار سازی کے اس کورس کا مقصد جدید مسلم دنیا کو ایک ایسا اخلاقی پختگی پیدا کرنے والانصاب فراہم کرنا ہے جو سکول جانے والے بچوں کی اقدار کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ اُن کی اخلاقی، جذباتی اور معاشرتی قابلیت کی نشوونماکر سکے۔ کردار سازی کامکمل کورس بنانے کے لیے یہ تینوں پہلو ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
یہ سکول میں پڑھائے جانے والے دوسرے مضامین کے ساتھ ایک اضافی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔ کردار سازی کا مضمون اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ بچوں میں خود آگہی، ہم احساسی، ضبط نفس، اخلاقی استدلال، مسائل کا سلجھاؤ، ذاتی عکاسی،اور محاسبہ نفس کی سمجھ بوجھ پیدا کرسکے تاکہ بچے تخریبی اور غلط انتخابات سے بچ کر راست بازی کی طرف مائل ہوں۔ یہ تعلیمی طریقے اور تربیت مل کرانہیں دوسروں کالحاظ کرنے والے، راست باز،
وسیع النظر اور ایک کامیاب انسان بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں.
نمونے کے صفحات حاصل کریں