آڈیو ڈرامے
کہانی سنانا کردار سازی کے نصاب کے چند بنیادی آلہ کار میں سے ایک ہے۔ خصوصاً پرائمری کی تعلیم کے دوران اس کابے حدا ستعمال نظر آئے گا۔
’’کہانیاں چاہے پڑھی جائیں یا سنائی جائیں ہمیشہ اخلاقی تعلیم کے عظیم ماہرین کا پسندیدہ تدریسی ذریعہ رہی ہیں۔ کہانیاں زور زبردستی کے بجائے اپنے پر کشش اندازسے سکھاتی ہیں۔ یہ مسلط کرنے کے بجائے دعوت دیتی ہیں۔ یہ تخیل کو تسخیر کرتی ہیں اور دل پر اثر چھوڑتی ہیں۔ ہم سبھی کو تجربہ ہے کہ ایک اچھی کہانی اپنے اثر سے کس طرح جذبات میں ہلچل مچا دیتی ہے۔ اسی لیے کہانی سنانا ایک ایسا فطری ذریعہ ہے جو کردار کے جذباتی پہلو کو متاثر کرتے ہوئے بچے کی نشوونما کرتا ہے۔‘ ‘
( لِکونا،تھومس۔ کردارکی تعلیم، نیو یارک: بینٹم، ۱۹۹۹)