پبلشرز کی بنیاد2010میں مصنفہ صوفیہ عدیم نے رکھی۔ ICE
پبلشرز نصابی کتابوں، رہنمائے استاد اور تدریسی طریقہ کارکے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سمعی بصری امداد کی پرنٹننگ اور پبلشنگ کا واحد ذمہ دار ہے۔ ICE
کردار سازی کا یہ نصاب بنیادی اسلامی اور آفاقی اقدار کو مدنظر رکھ کر بنایاگیا ہے اور انہیں متنوع انتخاب کے تدریسی طریقہ کار کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ اس نصاب میں اقدار سے مراد نیکیاں، مثالی کردار اور ایسی خصوصیات ہیں جو رویوں، عقائد، برتاؤ اور اعمال کی بنیاد بناتی ہیں۔ اخلاقیات کی اصطلاح سے مراد اُن معینہ اخلاقی اصولوں کو عمل میں لانا ہے. جو آفاقی ضابطہ اخلاق کی ترویج کرتے ہیں۔ یہاں پر اخلاقیات سے مطلب مذہبی اقدار اورنیک اعمال ہیں۔