جی ہاں یہ کردار سازی کے نام سے ایک الگ مضمون ہے جو سال میں 40 اسباق پر مشتمل ہے۔
کلاس 1 اور 2: 40 اسباق
کلاس 3 سے 5: 45 اسباق
کلاس 6 سے 10: 50 اسباق
اکثر پو چھے جانے والے سوالات
کیا یہ ایک الگ مضمون ہے اور ایک سال میں کتنے اسباق پڑھائے جائیں گے؟
کیا اس مضمون میں طالب علم کو گریڈ دئیے جائیں گے اور کیا یہ اضافی مضمون بچوں کے لیے بوجھ نہیں بن جائے گا ؟
ردار کو نمبروں کو ذریعے نہیں ناپا تولا جا سکتا۔ اس نصاب کا مقصد طلبہ کو راست بازی اپنانے کی طرف مائل کرنا، رہنمائی فراہم کرنا ، اچھی تربیت دینا، بہترین اقدار اپنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ،سب ہی شامل ہے۔
سیمسٹر /سال کے اختتام پر طلبہ کی کی کارکردگی کا تجزیہ کیا جائے گا جس میں تعمیری تنقید اور حوصلہ بخش مثبت پہلو وں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
نہ سزا دینے کی روایت ہوگی اور ہوم ورک کرنے سے تقریباً آزادی۔یہ کورس انشاء اللہ بچوں کے لیے بوجھ نہیں بلکہ ایک دلچسپ ، تخلیقی اور تازہ کردینے والا پیریڈ ثابت ہو گا۔
کیا یہ کردار سازی کے مضمون کے لیے لازمی شرط ہے کہ اسے کلاس اول سے پڑ ھانا شروع کیا جائے؟
نہیں ایسی کوئی شرط نہیں۔ البتہ ہماری تجویز ہے کہ ایک دورانیے میں کم از کم ایک کی سٹیج کو ضرور مکمل کیا جائے کیونکہ یہ آپس میں نسبت رکھتی ہیں اور سکھائی جانے والی اقدار کو مزید تقویت دیتی ہیں۔