ویڈیو پیشکش اردو اور انگریزی میں
پبلشر
ICE پبلشرز نصابی کتابوں، رہنمائے استاد اور تدریسی طریقہ کارکے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سمعی بصری امداد کی پرنٹننگ اور پبلشنگ کا واحد ذمہ دار ہے۔
تدریسی طریقہ کار
کردار سازی کے اس کورس کا مقصد جدید مسلم دنیا کو ایک ایسا اخلاقی پختگی پیدا کرنے والانصاب فراہم کرنا ہے جو سکول جانے والے بچوں کی اقدار کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ اُن کی اخلاقی، جذباتی اور معاشرتی قابلیت کی نشوونماکر سکے۔
ٹیچرز ٹریننگ
ٹیچر کی سوچ کے معیار کو بڑھا نا اور اُسے ایک رول ماڈل بناناپہلا درجہ ہے۔ دوسرا درجہ ا س غیر روایتی کورس کے لیے مناسب حد تک تمام عملے میں صحیح ذہنیت پیدا کرنا اُن سکولوں کی بنیادی
ذمہ داری ہے جو بچوں کی کردار سازی کا ذمہ اٹھاتے ہیں۔
اخلاقی، احساساتی اور سماجی تعلیم
نصاب کا مقصد
اس نصاب میں دیگر رائج الوقت طریقوں سے کیا منفرد ہے
یہ مضمون جن منفرد اور دلچسپ تدریسی طریقوں کی مدد سے پڑھایا جائے گا وہ پہلے کبھی بھی اس پیمانے پر پاکستانی سکولوں میں نہیں دیکھے گئے ہوں گے۔ پڑھائے جانے والے اسباق میں بچوں کی ذہنی استعداد کے ساتھ ساتھ ان کی جداگانہ شخصیت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ کھیل کھیل اور باتوں باتوں میں بچوں کو زندگی کے اہم پہلوؤں سے روشناس کروایا جائے گا۔ مصنفہ کے مطابق دیگر رائج الوقت نصابوں کا طریقہ کار چند گنے چنے عناصر تک محدود ہے اور زیادہ تر کتابی باتیں ہی سکھائی جاتی ہیں۔ رائج نصابوں میں زیادہ تر حوالے یا تو مذہبی رنگ میں رنگے ہوتے ہیں یا تاریخ کے کسی باب سے اٹھائے گئے ہوتے ہیں جن کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے میں بچوں کو دقّت پیش آتی ہے۔
سیکھنے کا پہلو
نصاب کی تعریف و سند
یہ بہت مہارت سے کیاگیا ایک نہایت شاندار کام ہے ۔ یہ غالباً اس شعبہ میں اپنی نوعیت کی پہلی سلسلہ وار کوشش ہے۔ قابل قدر مصنفہ اس کام کی تصنیف و ترتیب کے لیے مبارک باد کی مستحق ہیں۔ عرصہ پہلے جب میں دبئی میں ایک انڈین ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر کے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ اس قسم کی ایک کتاب بنانے کا آئیڈیا جو آٹھ حصوں پر مشتمل ہوتی میرے ذہن میں اُس وقت آیاجب کتابوں کا ایک ایسا سلسلہ میری نظروں سے گزرا جس کا نام ’’اخلاقی سائنس‘‘ تھا اور اُس کی بنیاد عیسائیت پر رکھی گئی تھی۔ میں صوفیہ عدیم کو اتنا بہترین کام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کی اشد ضرورت تھی۔